ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای سگریٹ کے استعمال پر لگی پابندی، خلاف ورزی کی صورت میں ہو سکتی ہے جیل

ای سگریٹ کے استعمال پر لگی پابندی، خلاف ورزی کی صورت میں ہو سکتی ہے جیل

Wed, 18 Sep 2019 19:47:29    S.O. News Service

نئی دہلی،18/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت نے ای سگریٹ کی پیداوار سے لے کر فروخت تک پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔حکومت اس کو لے کر آرڈیننس لائے گی۔جو اس کی خلاف ورزی کرے گا ان کے لئے سزا کا قانون بھی نافذ کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ ای سگریٹ کی پیداوار، درآمد برآمد اور اسٹوریج سب پر مکمل طور پر روک لگے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرنے پہنچی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپنے ساتھ ای سگریٹ لے کر آئی تھیں اور انہوں نے اس سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی اجازت سے آرڈیننس لایا جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق کچھ لوگ اس لئے ای سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں کہ کیونکہ انہیں یہ پُرکشش (ٹھنڈا) لگتا ہے۔ایسا مانا جاتا ہے کہ ای سگریٹ کے 400 سے زیادہ برانڈز موجود ہیں اور اس میں سے کسی کی بھی پیداوار ہندوستان میں نہیں ہوتی ہے۔وزیر نے بتایا کہ یہ 150 سے زیادہ طرح کے فلیور میں دستیاب ہیں۔مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اس میں سزا کا بھی انتظام ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلی بار جرم کرنے پر ایک سال کی سزا یا ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے کی تجویز ہے۔بار بار ایسا کرنے والوں کے لئے تین سال کی سزا یا پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ یا یہ دونوں لگائے جا سکتے ہیں۔


Share: